اردو

urdu

ETV Bharat / state

ICMR Approves ATS Research Projects: اے ایم یو میڈیکل طلبہ کے ریسرچ پروجیکٹوں کو آئی سی ایم آر نے منظوری دی

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اور ڈاکٹر ضیاءالدین احمد ڈینٹل کالج (زیڈ اے ڈی سی) کے میڈیکل طلبہ کے ریسرچ پروجیکٹ کو آئی سی ایم آر ICMR نے منظوری دی ہے۔ICMR Approves ATS Research Projects

اے ایم یو میڈیکل طلبہ کے ریسرچ پروجیکٹوں کو آئی سی ایم آر نے منظوری دی
اے ایم یو میڈیکل طلبہ کے ریسرچ پروجیکٹوں کو آئی سی ایم آر نے منظوری دی

By

Published : Jun 4, 2022, 6:26 PM IST

علیگڈھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اور ڈاکٹر ضیاءالدین احمد ڈینٹل کالج کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے متعدد طلبہ کے لیے خوشی کی خبر یہ کہ شارٹ ٹرم اسٹوڈنٹ شپ STS ریسرچ پروجیکٹوں کو بائیو میڈیکل ریسرچ کے فروغ کے لیے قائم ادارے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ICMR، نئی دہلی نے منظوری دے دی ہے۔ ICMR Approves ATS Research Projects

یونیورسٹی شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق طلبہ کی تحقیقی پروجیکٹ کو ابتدائی طور پر اے ایم یو کے میڈیسن فیکلٹی کی ادارہ جاتی اخلاقیات کمیٹی نے منظوری دیتے ہوئے اس کی سفارش آئی سی ایم آر سے کی تھی۔ طلبہ کے سپروائزر اور اساتذہ کی نگرانی نے آئی سی ایم آر سے ان کے تحقیق پروجیکٹوں کی منظوری ملنے میں مدد کی۔ انڈر گریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل طلبہ میں الویرا عالم، سید محسن شریف، عاتکہ، رمشا احسن، حزیف انور، سیدہلال حسن، نبا خان، نورین خان، زینب یوسف علی موتی والا، سدھیکا گرگ، طوبی خان، محمد طلحہ خورشید، اثناء الہام، علی محمد، سمن آفاق، مقدس ثمن اور عبیرآفتاب شامل ہیں۔

پروفیسر راکیش بھارگو (ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن) نے بتایا 'ہمیں طلبہ پر فخر ہے جو تحقیق کے لیے خود کو وقف کئے ہوئے ہیں۔ آئی سی ایم آر پروجیکٹ کا مجموعی تجربہ انہیں اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی میڈیکل اور ڈینٹل سائنس میں ہونے والی ترقی کی اہمیت سے روشناس کرے گا۔'

پروفیسر محمد شمیم (ممبر سکریٹری، ادارہ جاتی اخلاقیات کمیٹی) نے کہا 'میڈیکل اور ڈینٹل شعبہ جات میں واضح طور پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اور ڈاکٹر ضیاءالدین احمد ڈینٹل کالج میں دستیاب جدید ترین سہولیات تحقیق میں کیریئر بنانے کے خواہشمند طلبہ کے لیے بہت کارآمد ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:Successful Treatment of 13 Year Old Boy at AMU Medical College: اے ایم یو میڈیکل کالج میں تیرہ سالہ لڑکے کا کامیاب علاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details