ریاست اترپردیش میں شاملی کے باشندہ پردیپ کمار 14 فروری 2019 کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
شہید کے والد جگدیش کمار نے اپنے بیٹے پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ 'میں خوش قسمت ہوں کہ میرا بیٹا ملک کے لئے شہید ہوا ہے لیکن بیٹے کی کمی ہمیشہ کھلتی رہتی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے کوئی شکایت نہیں ہے، کیونکہ حکومت نے بیٹے کی شہادت کا انتقام لے لیا ہے۔ شہید کے والد نے وزیراعظم کی تعریف کی اور کہا کہ ملک کو ان کی ضرورت ہے۔
میں خوش قسمت ہوں کہ میرا بیٹا ملک کے لئے شہید ہوا ہے'جگدیش کمار۔ویڈیو شہید کے والد نے بتایا کہ پردیپ سنہ 2003 میں سی آر پی ایف میں بھرتی ہوا تھا ۔ اس کی اہلیہ کامنی اور دو بیٹے سدھارتھ اور دشینت غازی آباد میں مقیم ہیں۔ لیکن بیٹے کے شہید ہونے کہ بعد گاؤں میں رہنے والے والد جگدیش بھی اب غازی آباد آگئے ہیں، اب وہ اپنے شہید بیٹے کے کنبے کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔
شہید کا بڑا بیٹا سدھارتھ اس وقت اپنی تعلیم مکمل کر رہا ہے جس کی وجہ سے وہ ابھی تک حکومت کی طرف سے دی گئی ملازمت کو قبول نہیں کرسکا ہے۔
شہید کے کنبہ نے یہ بھی بتایا کہ شاملی کے ڈی ایم اکھیلیش کمار انھیں خصوصی مدد دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ سدھارتھ کی تعلیم کی تکمیل تک ڈی ایم نے سرکاری ملازمت کو روک کر رکھنے کا حکم دیا ہے، جس کی ایک کاپی شہید خاندان کو بھی دستیاب کرادی گئی ہے۔
میں خوش قسمت ہوں کہ میرا بیٹا ملک کے لئے شہید ہوا ہے'جگدیش کمار شہید پردیپ کے والد جگدیش نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے پلوامہ حملے کا بدلہ لے لیا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے بھی تمام وعدے پورے کردیئے ہیں۔ جب ان سے شہید بیٹے سے وابستہ یادوں کے بارے میں پوچھا گیا۔ تو انہوں نے اپنے نم آنکھوں سے بتایا کہ بیٹا فخر ہے ، کیوں کہ اس نے ملک کے لئے اپنی جان قربان کردی ہے۔
شہید کے والد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ، وزیر داخلہ اور یوپی کے وزیراعلی بہت قابل ستائش کام کر رہے ہیں۔ ملک میں کوئی غلط کام نہیں کیا جارہا ہے، لیکن حزب اختلاف چھوٹی چھوٹی چیزوں کے ذریعہ ان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔