اردو

urdu

ETV Bharat / state

اعظم خان پھوٹ پھوٹ کر روپڑے

اعظم خان نے کہا کہ مجھے ایسالگ رہا ہے کہ میں سب سے بڑا دہشت گرد، ملک مخالف ہوں، اگر سرکار کا بس چلے تو مجھے گولیوں سے چھلنی کردے۔

پابندی ختم ہونے کے بعد پھوٹ پھوٹ کر روئے اعظم خان

By

Published : Apr 20, 2019, 2:12 PM IST

لوک سبھا انتخابات 2019 میں بی جے پی امیدوار جیا پردہ کے خلاف قابل اعتراض جملے استعمال کرنے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے ختم ہونے کے بعد سماج وادی پارٹی کے رہنما اپنے سیاسی تقریری کے دوران رونے لگے۔

رامپور میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران اعظم خان جذباتی ہوگئے اور اپنی نم آنکھوں سے کہنے لگے کہ انھیں انتظامیہ پریشان کر رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مجھے ایسالگ رہا ہے کہ میں سب سے بڑا دہشت گرد، ملک مخالف ہوں، اگر سرکار کا بس چلے تو مجھے گولیوں سے چھلنی کردے'۔

اعظم خان نے مزید کہا کہ'میں حکومت اور اسکی انتظامیہ سے کہنا چاہتاہوں کہ میرے گھر کے دروازے توڑدو، مجھے گولی ماردو، مجھے ماردو تاکہ انتکابات سے قبل ہی میرا قصہ تمام ہوجائے، میرا جینا زمین کے بوچھ بن گیا ہے، مجھے مار کر ختم کردو مجھے نھیں لڑنا ہے الیکشن میں'۔

اعظم خان اپنی ریلی کے دوران بھت رونے اور کھنے لگے کے راستے بھر روتا آیا ہوں۔
انھوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ رامپور کو چھاونی میں تبدیل کردیا گیاہے۔

قابل ذکر ہے کے معروف اداکارہ جیا پردہ پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کی وجہ سے 72 گھنٹوں کی پابندی عائد کردی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details