ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں حکومتی خرید مراکز پر ہو رہی ہائیبرڈ دھان کے بیج کی فروخت کی بھارتیہ کسان یونین (ٹکیت) نے مخالفت کی ہے۔
یونین نے اس کے خلاف میمورنڈم دیکر اس پر پابندی عائید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یونین نے وقت سے قبل آئے مونسون سے مینتھا، تربوز، خربوزہ اور پھولوں کی کاشت کو ہوئے نقصان کے لئے معاوضہ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
بھارتیہ کسان یونین (ٹکیت) کے ضلع صدر انل ورما نے بتایا کہ جب حکومتی خرید مراکز پر دھان کی خرید ہوتی ہے اس وقت وہاں یائیبرڈ دھان 35 فیصدی سے زیادہ نہیں لیتے۔ اس لئے ان کا مطالبہ ہے کہ جب کسان سے ہائیبرڈ دھان کی خرید نہیں کی جاتی ہے، تو وہاں ہائیبرڈ دھان کی فروخت کیوں کی جا رہی ہے۔