اردو

urdu

مین پوری میں میاں بیوی کا قتل

ضلع مین پوری کے کراولی علاقے میں نامعلوم بدمعاشوں نے میاں بیوی کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

By

Published : Feb 21, 2020, 5:02 PM IST

Published : Feb 21, 2020, 5:02 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:19 AM IST

مین پوری: میاں۔بیوی کا قتل کیا
مین پوری: میاں۔بیوی کا قتل کیا

ریاست اترپردیش کے ضلع مین پوری کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے کمار نے بتایا کہ 'نظام پور گاؤں باشندہ بگنیش شرما (42) اور ان کی بیوی گیتا (36) کو گزشتہ رات نا معلوم حملہ آوروں نے پیٹ۔پیٹ کر ہلاک کر دیا۔'

اجے کمار نے بتایا کہ 'دونوں کی لاشیں آج صبح گھر کے باہر پڑی ہوئی ملی۔ سر اور جسم پر چوٹوں کے نشان ہیں۔ ان کی چھ ماہ کی بیٹی کی بھی حالت نازک ہے اور وہ ہستپال میں زیر علاج ہے۔'

کمار اور پولیس کے دیگر اعلی افسران نے صبح جائے وقوع کا جائزہ لیا اور اس حادثے میں ہلاک جوڑے کے اہل خانہ اور گاؤں والوں سے واردات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:19 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details