اردو

urdu

ETV Bharat / state

Suicide Case in Pratapgarh پرتاپ گڑھ میں مبینہ پھانسی لگا کر شوہر اور بیوی کی خودکشی

ضلع پرتاپ گڑھ کے سانگی پور تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں ایک شخص اور اس کی اہلیہ نے مبینہ طور پر پھانسی لگاکر خودکشی کر لی۔ Husband and wife suicide in Pratapgarh

پرتاپ گڑھ میں پھانسی لگا کر شوہر اور بیوی نے کی خودکشی
پرتاپ گڑھ میں پھانسی لگا کر شوہر اور بیوی نے کی خودکشی

By

Published : Mar 5, 2023, 8:05 AM IST

پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے پچاس کلو میٹر مسافت پر تھانہ سانگی پور علاقے کے سیمری پورب دیوم گاؤں میں گزشتہ جمعہ و ہفتہ کی شب مشتبہ حالات میں شوہر و بیوی نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ تھانہ سانگی پور ایس ایچ او جتندر سنگھ نے بتایا کہ تھانہ علاقے سیمری پورب گاؤں کے باشندے سونو 32 اور اس کی اہلیہ کی لاش ایک کمرے میں پھانسی پر لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ اہل خانہ کے مطابق گزشتہ شب سونو بھتیجے روی کی شادی کی تقریب میں شامل ہونے گیا تھا ،واپس آکر وہ کمرے میں سونے چلا گیا ،کچھ دیر بعد اس کی اہلیہ متھلیش پہونچی تو دیکھا شوہر کی لاش پھانسی پر لٹک رہی تھی، وہ بھی کچھ فاصلے پر پھانسی لگا کر پھندے سے جھول گئی۔

ادھر اطلاع پر پہونچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا۔ وہیں اطلاع پر پہونچے اہلیہ متھلیش کے والد سکھرام سروج نے سونو کے والد لکشمن، بھائی رام منوہر ،بھتیجے روی و دیش راج کے خلاف شکایت دے کر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ یہ خودکشی کا معاملہ لگ رہا ہے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ ملنے کے بعد آئندہ کارروائی کی جائے گی۔ متھلیش کے والد سکھرام سروج نے تحریر پولیس کو دی ہے اور الزام لگایا ہے کہ زمین کی تقسیم پر ان کی بیٹی متھلیش اور داماد سونو کو آئے دن مارا پیٹا جاتا تھا۔ سروج نے سونو کے والد لکشمن، بھائی رام منوہر اور بھتیجے روی پر قتل کا الزام لگایا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details