لکھنو: آل انڈیا پیام انسانیت فورم نے ہنگر فری انڈیا بھوک سے آزاد بھارت مہم کے تحت ملک بھر کے تین سو سے زائد شہروں میں بھوکوں اور ضرورت مندوں کو کھانا کھلایا۔ فورم کی لکھنو یونٹ نے کئی ہسپتالوں میں کھانا کھلایا جس میں مریض و تیمار دار بھی شامل رہے فورم کی اس پہل کو نہ صرف ہسپتال عملہ نے سراہا بلکہ مریض اور تیمار داروں نے خوشی کا اظہار کیا۔
شفیق چوہدری کی سرپرستی میں بلرام پور ہاسپٹل میں کھانا کھلایا گیا اور مولانا ارشد علی ندوی کی نگرانی میں کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں کھانا تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر گنگا جمنی تہذیب کی شاندار مثال بھی دیکھنے کو ملی اس طرح سے کہ فورم کے ذمہ داروں کی پنڈت ونود کمار شاستری سے ملاقات ہوئی جو کہ تقریبا 24 گھنٹے سے بھوکے تھے اور روتے ہوئے کہنے لگے 24 گھنٹے کے بعد اب کھانا کھانے کو ملا ہے اپ لوگوں کو پالنہار خوش رکھے، بھگوان آپ لوگوں کا بھلا کرے۔