اردو

urdu

ETV Bharat / state

Asaduddin Owaisi Criticizes BJP: اسد الدین اویسی نے بی جے پی اُمیدواروں کو ناکارہ بتایا - Uttar Pradesh Assembly elections 2022

میرٹھ میں ایک روڈ شو کے دوران اویسی نے میرٹھ کی بدحالی کا ذکر کرتے ہوئے سماجوادی اور بی جے پی کے اُمیدواروں کو ناکارہ قرارAsaduddin Owaisi criticizes BJP دیا۔

اسد الدین اویسی نے بی جے پی اُمیدواروں کو ناکارہ بتایا
اسد الدین اویسی نے بی جے پی اُمیدواروں کو ناکارہ بتایا

By

Published : Feb 3, 2022, 7:07 PM IST

میرٹھ:اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی گزشتہ تین روز سے میرٹھ کے دورے پر ہیں جہاں وہ ایم آئی ایم امیدواروں کے حق میں مسلسل تشہیر Asaduddin Owaisi's Road Show in Meerut کر رہے ہیں اور عوام سے مجلس کے امیدواروں کو ووٹ کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

ویڈیو

اس دوران آج میرٹھ میں ایک روڈ شو کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اویسی نے میرٹھ کی بدحالی کا ذکر کرتے ہوئے سماجوادی اور بی جے پی اُمیدواروں کو ناکارہ بتایا Asaduddin Owaisi criticizes BJP ۔

اویسی نے کہا کہ ان پر بی جے پی کی بی ٹیم ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے، لیکن مجلس عوام کی ٹیم ہے اور اس مرتبہ مجلس کے اُمیدوار کامیاب ہو کر مسلم، پچھڑوں اور دلتوں کی نمائندگی کریں گے۔

اویسی نے بی جے پی رہنما کے گرمی نکالنے والے بیان پر ایک بار پھر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'اویسی نے نوجوانوں، پچھڑوں اور اقلیتی طبقے میں اتنی گرمی پیدا کردی ہے کہ ان کی گرمی سے ذرا سی بھی کم نہیں ہوگی'۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ میرٹھ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے روڈ شو Asaduddin Owaisi's Road Show in Meerut میں امڑے عوامی ہجوم کو دیکھ کر مخالف جماعتوں میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے، تاہم اب دیکھنا ہوگا کہ میرٹھ کا یہ ہجوم ووٹ میں کتنا تبدیل ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details