اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: 16 کروڑ 75 لاکھ کا کاروبار کرنے کے بعد ہنر ہاٹ کا اختتام - rampur hunar haat

اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کی جانب سے اترپردیش کے شہر رامپور میں منعقدہ ہنر ہاٹ 16 کروڑ 75 لاکھ کا کاروبار کرنے کے بعد اختتام پزیر ہو گیا۔ ہنرمندوں کی صنعتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے لگائے گئے اس ہنر ہاٹ میں شائیقین ہزاروں کی تعداد میں پہنچے۔

hunar haat concluded after 16 crore 75 lakh business
16 کروڑ 75 لاکھ کا کاروبار کرنے کے بعد ہنر ہاٹ کا اختتام

By

Published : Dec 30, 2020, 5:58 PM IST

اقلیتی بہبود کی وزارت کی جانب سے رامپور کے نمائش گراونڈ میں قومی سطح کے 10 روزہ ہنر ہاٹ کا اہتمام کیا گیا۔ لوکل فار ووکل تھیم کے تحت منعقدہ اس ہنر ہاٹ کا مقصد ملک کی چھوٹی صنعتوں سے جڑے ہنر مندوں کے ہنر کو فروغ دینا تھا۔

رامپور میں منعقدہ ہنر ہاٹ کا اختتام

یہی وجہ ہے کہ ملک کے 27 صوبوں سے آئے دو سو ہنر مندوں کے اسٹالز لگائے گئے۔ جن پر تقریباً 16 کروڑ 75 لاکھ روپئے کا کاروبار ہوا۔ اس دوران ہر روز ہزاروں شائیقین کی بھیڑ رہی۔

سب سے زیادہ بھیڑ کھانے پینے کے ذائقوں کے اسٹالوں پر دیکھنے میں آئی۔ جہاں لوگوں نے الگ الگ ریاستوں کے کھانوں کا ذائقہ لیا۔


اس دوران ثقافتی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں ہر روز مختلف فنکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھا کر لوگوں کو اپنی جانب راغب کیا۔


مزید پڑھیں:
جونپور: سونے کے پانی سے مزین 200 برس قدیم قرآنی نسخہ


لوکل فار ووکل تھیم کے تحت رامپور میں منعقدہ اس ہنر ہاٹ میں کوی سمیلن اور کل ہند مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا لیکن رامپور کی ادبی خدمات کو فراموش کرتے ہوئے رامپور کے کسی بھی شاعر اور ادیب کو مدعو نہیں کیا گیا۔ جس کو لیکر لوگ سوشل میڈیا پر اپنے غم و غصہ کا بھی اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details