ریاست اترپردیش کے ضلع مرزا پور میں ایک تین منزلہ عمارت اچانک مہندم ہو گئی، تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
رات کے وقت تین منزلہ عمارت گر کر تباہ ہوگئی۔ اس وقت گھر کے اندر 14 افراد موجود تھے،جو مکان گرنے سے قبل گھر سے نکل گئے۔
مکان اچانک گرنے پر علاقے کے لوگوں نے سڑک جام کر دیا اور سڑک کی تعمیر کرنے والی کمپنی سے معاوضہ کا مطالبہ کرنے لگے۔
خیال رہے کہ مکان سڑک کے کنارے تھے، جہاں بارش کی وجہ سے پانی جمع ہوگیا تھا، اس وجہ سے مکان گر کر ختم ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس اہل کار جائے واردات پر پہنچ گئے، ضروری کارروائی کرنے لگے۔
اس علاقے میں دلیپ بلڈنگ لمیٹیڈ کی جانب سے سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اسی کے قریب نئے مکانات بھی بنائے جا رہے ہیں۔