مظفر نگر:لکھیم پور کیس کے ملزم آشیش مشرا کی ضمانت خارج ہونے کے بعد جہاں سپریم کورٹ نے آشیش مشرا کو ایک ہفتے کے اندر خودسپردگی کا حکم دیا۔ وہیں اس پورے معاملے میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے سپریم کورٹ کے حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ صحیح کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس معاملے کی پوری نگرانی سپریم کورٹ کر رہا ہے اور سپریم کورٹ نے محسوس کیا کہ آشیش مشرا کو ضمانت دی گئی ہے۔ اس میں ہائی کورٹ نے جلد بازی کی، جس کی وجہ سے عدلیہ پر آنچ آئی اور اترپردیش حکومت نے کورٹ کے سامنے حقائق کو نہیں رکھا۔ اس لیے انہیں ضمانت مل گئی Rakesh Tikait Statment on Lakhimpur Kheri Violence Case۔