متھرا:متھرا ضلع میں یمنا ایکسپریس وے کے سروس روڈ پر لال رنگ کے ٹرالی بیگ میں ملنے والی لاش نئی دہلی کی آیوشی یادو (21) کی نکلی۔ اتوار کے روز مقتول کی والدہ اور بھائی نے لاش کی شناخت کی۔ پولیس کے مطابق ایوشی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ لڑکی کے والد نے ہی بیٹی کو گولی ماری کر لاش کو سوٹ کیس میں رکھ کر متھرا پھینک آیا تھا۔ پولیس نے ملزم باپ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ Honor killing in Mathura
خبروں کے مطابق لڑکی کا قتل 17 نومبر کی دوپہر کو ہوا جب لڑکی صبح گھر سے نکلی۔ دوسرے دن یعنی 18 نومبر کو یمنا ایکسپریس وے کے سروس روڈ پر خون سے لت پت لاش ٹرالی بیگ میں ملی۔ لڑکی کے سر بازو اور ٹانگوں پر زخموں کے نشانات تھے اور اسے سینے میں گولی ماری گئی تھی۔ متھرا پولیس نے متوفی کی شناخت کے لیے 8 ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ لڑکی کی شناخت کے لیے پولیس کی ٹیمیں گروگرام، آگرہ، علی گڑھ، ہاتھرس، نوئیڈا اور دہلی پہنچیں۔