اردو

urdu

نوئیڈا میں ہوم قرنطین مریضوں کے لئے کال سینٹر کی شروعات

By

Published : Jul 27, 2020, 7:09 AM IST

کال سنٹر کے ذریعے ہوم آئسولیشن مریضوں سے ان کے علاج اور انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کی جائے گی، جس کی بنیاد پر کووڈ 19 پروٹوکول کے مطابق انتظامیہ علاج اور دیگر سہولیات کے لئے عملی اقدامات کرے گی۔

نوئیڈا میں ہوم قرنطین مریضوں کے لئے کال سینٹر کی شروعات
نوئیڈا میں ہوم قرنطین مریضوں کے لئے کال سینٹر کی شروعات

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں ضلع انتظامیہ کورونا وائرس کے انفکشن سے محفوظ رہنے اور کورونا مریضوں کو بروقت مناسب علاج فراہم کرنے کے لئے ہوم آئسولیشن کی سہولت بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ ہوم قرنطین کے تمام مریضوں کے علاج اور صحت سے متعلق جانکاری ضلع انتظامیہ اور ڈاکٹرز کو ہو اور ان کے علاج پر مستقل نگرانی کی جا سکے۔

نوئیڈا میں ہوم قرنطین مریضوں کے لئے کال سینٹر کی شروعات

اس مقصد کے حصول کے لئے ضلع انتظامیہ نے 'اینٹیگریٹیڈ کنٹرول روم' کے ساتھ ایک کال سینٹر بھی شروع کیا ہے۔

نوئیڈا میں ہوم قرنطین مریضوں کے لئے کال سینٹر کی شروعات

اس کال سینٹر کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے کیا۔ انہوں نے ہوم قرنطین مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے خیریت دریافت کی اور دستیاب علاج کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

نوئیڈا میں ہوم قرنطین مریضوں کے لئے کال سینٹر کی شروعات

مزید پڑھیں: سیلاب زدہ گاؤں کو وزیراعلیٰ یوگی کی ہدایت

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعہ شروع کیے گئے کال سنٹر کے ذریعے ہوم آئسولیشن مریضوں سے ان کے علاج اور انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں گی، جس کی بنیاد پر کوویڈ 19 پروٹوکول کے مطابق انتظامیہ علاج اور دیگر سہولیات کے لئے عملی اقدامات کرے گی۔

نوئیڈا میں ہوم قرنطین مریضوں کے لئے کال سینٹر کی شروعات

اس موقع پر چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ اور محکمہ صحت کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details