پیر کے روز وزیر اعلی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر کووڈ 19 انفیکشن کی روک تھام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ درجہ 1 سے 8 تک کے تمام کونسل اور نجی اسکولوں میں 24 سے 31 مارچ تک ہولی کی چھٹی رہے گی۔ ان کے علاوہ بقتیہ تعلیمی اداروں میں جہاں پر امتحان نہیں ہو رہے ہیں۔
ہدایت دی ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں امتحان منعقد کی جا رہی ہے، انہیں پہلے کے طے شدہ شیڈول کے مطابق کووڈ پروٹوکال کا مکمل چور پر عمل کرتے ہوئے ختم کرایا جانا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدیتیہ ناتھ نے پیر کے روز اپنے سرکاری رہائش گاہ پر کووڈ۔19 انفیکشن روک تھام کو لیکر اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں گرام پنیت سطح پر اور شہروں میں وارڈ سطح پر نوڈل افسر یا ملازمین کی تعیناتی کی ہدایت دی ہیں۔ یہ نوڈل آفیسر یقینی بنائیں گے کہ ان کے علاقے میں دوسری ریاستوں سے آنے والے افراد کی جانچ کی جائے۔ مشکوک پائے جانے پر ان کے کورنٹائن کا انتظام اور آر ٹی پی سی آر جانچ کراتے ہوئے کووڈ پروٹوکال کے مطابق کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ایک ایک ڈیڈیکیٹیڈ ہاسپیٹل کی دستیابی کو یقینی بنائے۔ ضروری انسانی وسائل اور آلات کا بھی بندوبست کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تہواروں پر کوئی روک نہیں ہے، لیکن کووڈ۔ انفیکشن کے مدنظر لوگوں کو بیدار کیا جائے۔ مقامی انتظامیہ کے اجازت کے بغیر کوئی بھی جلوس اور تقریب یا عوامی تقریب کا اہتمام نہیں کریں۔
ان تقاریب میں ہائی رسک کیٹیگری جیسے 10 سال کی عمر سے کم کے بچوں، 60 سال سے زائد بزرگ اور ایک سے زائد بڑی بیماری سے متاثر شخص کو شامل ہونے سے بچایا جائے۔ اجازت سے قبل یہ یقینی بنایا جائے کہ تقریب کے دوروان کووڈ کے اسول و ضوابط، ماسک، سماجی فاصلے وغیرہ کا مکمل عمل ہو۔