اس دوران الگ الگ میدانوں میں عمدہ اور نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزاز سے سرفراز Honored کیا گیا۔ خاص کرسماجی خدمات Social Service کے لیے شفاعت حسین کو’ویر ساورکر ایوارڈ‘ Veer Savarkar Awardسے نوازا گیا اورصحافت کے میدان میں کام کررہے ضرغام الدین خان کوعبدالباقی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
اس موقع پرمہمان خصوصی کے طور پر’ہندی روزنامہ ہندوستان ‘کے سابق سب ایڈیٹرپریم کانت تیواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اردوزبان کامستقبل ہمیشہ تابناک رہے گا، مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے ہندی اور اردو کو جڑواں بہنیں قرار دیتے ہوئے کہاکہ اب اردو داں طبقہ کم نہیں ہورہا ہے بلکہ بڑھ رہا ہے اور بڑھتا ہی جارہا ہے۔تیواری نے کہا کہ اردو زبان بہت ہی شیریں زبان ہے اسے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ بڑی تعداد میں ہندو بھی قاری ہیں جیسا کہ میں خود ہوں۔انہوں نے کہا کہ نہ تو ہندی کو اردو سے الگ کرسکتے ہیں اور نہ ہی اردو کو ہندی سے الگ کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی کے چیرمین تورج زیدی نے بھی پروگرام کو خطاب کیااوراردو کے فروغ کے لئے کمیٹی نے اب تک کیاکیا قدم اٹھائے ہیں تفصیل سے روشنی ڈالی ۔