اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: حاجی محمدی کا 160 واں عرس

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع حاجی محمدی صاحب کا 160 واں سالانہ عرس جاری ہے۔

حضرت قبلہ حاجی محمدی صاحب

By

Published : Jun 16, 2019, 4:04 AM IST

Updated : Jun 16, 2019, 10:19 AM IST

عقیدت مند ملک بھر سے بڑی تعداد میں یہاں پہنچ کر نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہی آپسی محبت اور بھائی چارے کا درس حاصل کر رہے ہیں۔

حضرت قبلہ حاجی محمدی صاحب

رامپور کے طوپ خانہ میں واقع حضرت حاجی محمدی کی درگاہ پر عرس کا آغاز بعد نماز ظہر قرآن خوانی سے ہوا اور درگا پر عقیدت مندوں نے چادر پوشی کی رسم ادا کی۔

علماء نے حضرت کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حاجی محمدی کی پوری زندگی رضائے الہی اور فلاح انسانیت میں گزری۔

انہوں نے عام انسانوں تک خدا کا پیغام پہنچانے کے لیے کافی مشقتوں اٹھائیں۔

حاجی محمدی کی شخصیت میں جو ایک چیز کافی نمایاں تھی وہ تھی خدمت خلق۔ وہ بلا تفریق مذہب و ملت ہر ایک کے کام آتے تھے۔

اس موقع پر درگاہ کے خادم مسرور میاں اکرم نے ان کے انسانی رشتوں اور ہمدردیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حاجی صاحب نے لوگوں کے لیے پانی کا زبردست نظم کر رکھا تھا جہاں وہ خود ہی بلا تفریق مذہب و ملت لوگوں کو پانی دیتے تھے۔

Last Updated : Jun 16, 2019, 10:19 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details