بنارس میں واقع درگاہ فاطمان کی تاریخ صدیوں پرانی ہے بتایا جاتا ہے کہ فارسی کے معروف شاعر شیخ علی حزیں جو ایران سے بھارت آئے تھے انہوں نے اس درگاہ فاطمان کی بنیاد ڈالی تھی۔
فارسی کے معروف شاعر شیخ علی حزیں 1734میں ایران سے بھارت آئے تھے اور پہلے انہوں نے دہلی میں قیام کیا، لیکن دہلی انہیں راس نہیں آئی جس کے بعد وہ پٹنہ، کلکتہ سمیت متعدد شہروں کا دورہ کرکے آخر میں شہر بنارس پہنچے اور بنارس کو اپنا مسکن بنایا اور یہیں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کردیا۔
انہوں نے اپنے درس و تدریس کے ذریعے بنارس کے کئی بڑے گھرانوں کو فارسی زبان کی تعلیم سے روشناس کرایا، جس میں مہاراجہ چیت سنگھ کے بچے بھی شامل تھے۔