متھرا: اکھل بھارت ہندو مہاسبھا نے متھرا کی شاہی عیدگاہ کمپلیکس میں لڈو گوپال کا 'جل ابھشیک' اور 'ہنومان چالیسہ' پڑھنے کی اجازت مانگی ہے، حالانکہ ضلع انتظامیہ نے وہاں لوگوں کے جمع ہونے اور مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ ممنوعہ حکم ضلع مجسٹریٹ پلکیت کھرے نے جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر احکامات کے خلاف ورزی کی گئی تو قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ Hanuman Chalisa Recital at Shahi Idgah
Hindu Mahasabha on Shahi Idgah Mathura شاہی عیدگاہ متھرا میں ہنومان چالیسہ پڑھنے کی اجازت کیلئے ہندو مہاسبھا نے خون سے خط لکھا - متھراشری کرشنا جنم بھومی
جمعہ کو اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے قومی خزانچی دنیش شرما نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعوی کیا کہ انہوں نے اپنے خون سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھا ہے، جس میں شاہی عیدگاہ متھرا میں 6 دسمبر کو ہنومان چالیسہ پڑھنے کی اجازت مانگی ہے۔ Mathura Shahi Idgah
جمعہ کو، مہاسبھا کے قومی خزانچی دنیش شرما نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں دعوی کیا کہ انہوں نے اپنے خون سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھا ہے، جس میں 6 دسمبر کو کمپلیکس میں ہنومان چالیسہ پڑھنے کی اجازت مانگی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ ہنومان چالیسہ پڑھنے کی اجازت نہیں دے سکتے تو کم از کم ہمیں یوتھنیشیا کی اجازت دے دیں کیونکہ ہم پوجا کیے بغیر نہیں رہنا چاہتے۔ Hindu Outfit Pens Letter in Blood to CM
یہ بھی پڑھیں : متھرا: شاہی عید گاہ میں ہنومان چالیسہ کا پاٹھ، ملزمین گرفتار