اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس: لال خان کا مقبرہ، ہندو مسلم اتحاد کی روشن مثال - وارانسی تازہ ترین خبریں

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس اپنی تاریخی اہمیت کی وجہ سے پوری دنیا میں منفرد شناخت رکھتا ہے، جس میں مختلف تاریخی مذہبی مقامات ہیں اور قدیم زمانے کے بادشاہوں اور فوجی افسران کی تعمیر کردہ عمارتیں آج بھی موجود ہیں جو اس دور کی حکایت بیان کر رہی ہیں۔

hindu muslim unity symbol of lal khan tomb varanasi
لعل خان کا مقبرہ

By

Published : Sep 5, 2020, 8:22 PM IST

Updated : Sep 5, 2020, 10:47 PM IST

تاریخی مقبروں میں شامل ہے بنارس کے راج گھاٹ علاقے میں دریائے گنگا کے ساحل پر واقع لال خان کا مقبرہ ہے۔ اس مقبرے کی تعمیر 1773ء ہوئی تھی، اس مقبر کے اردگرد ان کے اہل خانہ کی قبر ہے۔

دیکھیں ویڈیو

راج گھاٹ علاقے میں واقع طویل اور خوبصورت احاطے میں تعمیر زبردست جنگجو لال خان کا مقبرہ شاندار اور خوبصورت ہے اپنے زمانے کے شان و شوکت کی شہادت دے رہا ہے۔

مورخین کے مطابق کہا جاتا ہے کی اس زمانے کے فوجی کمانڈر کاشی نریش تھے، جن سے لال خان نے اپنی آخری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے مرنے کے بعد ایسی جگہ دفن کرنا جہاں سے رام نگر قلعہ نظر آئے۔

لال خان کے انتقال کے بعد کاشی نریش نے ان کی آخری خواہش کے مطابق راج گھاٹ علاقے میں انہیں دفن کیا اور وہاں ایک خوبصورت مقبرہ تعمیر کرایا، جہاں سے واضح طور پر رام نگر کا قلعہ نظر آتا ہے۔

لال خان کے اس گزارش کے پیچھے مقصد یہ تھا کہ مرنے کے بعد بھی رام نگر کی دیار کی زیارت ہوتی رہے۔ بنارس سے تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر لعل خاں کے نام سے ایک آبادی بھی آباد ہے، جو لعل خان چوہٹے کے نام سے مشہور ہے۔

مزید پڑھیں:

عتیق احمد کے قریبی ساتھی عمران کی عمارت منہدم

یہ علاقہ اس لیے بھی سرخیوں میں رہا ہے کیونکہ بالی وڈ اسٹار عامر خان کی نانی کا مکان تھا، جسے دیکھنے عامر خان خود آئے تھے اور اس مکان کو خرید کر بطور تحفہ پیش کرنا چاہتے تھے۔

Last Updated : Sep 5, 2020, 10:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details