پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور سخت بندوبست کر دیا ہے۔
پولیس حملہ آوروں کو تلاش کر رہی ہے۔
پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور سخت بندوبست کر دیا ہے۔
پولیس حملہ آوروں کو تلاش کر رہی ہے۔
یہ واقعہ صبح میں قریب چھ بجے کا بتایا جا رہا ہے۔ رنجیت بچن اپنے ایک دوست آشیش شریواستو کے ساتھ صبح ٹہلنے نکلے تھے۔
جانکاری کے مطابق جب رنجیت گلوب پارک سے نکل رہے تھے، تبھی بائک سوار بدمعاشوں نے ان کے سر پر گولی مار دی۔ اس واردات میں ان کے دوست آشیش بھی زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج ٹراما سینٹر میں جاری ہے۔
رنجیت بچن او سی آر بلڈنگ کے بی بلاک میں رہتے تھے۔ ان کا آبائی شہر گورکھپور تھا۔ تادم تحریر قتل کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔