اردو

urdu

ETV Bharat / state

مورتیاں بھی سردی کا شکار - ٹھنڈ سے بچنے کے لیے لوگوں نے

غریب طبقہ سردی سے بچاؤ کے لیے خاطر خواہ انتظام نہیں کرپا رہا ہے، ایسی صورت حال میں وزیراعظم کے پارلیمانی حلقے میں مورتیوں کو ٹھنڈ سے بچانے کے لیے سویٹر پہنایا گیا ہے۔

وارنسی میں سردی سے بچانے کے لیے عقیدت مندوں نے مرتیوں کو سویٹر پہنایا
وارنسی میں سردی سے بچانے کے لیے عقیدت مندوں نے مرتیوں کو سویٹر پہنایا

By

Published : Dec 23, 2019, 2:59 PM IST

اتر پردیش کا کاشی ایک ایسا شہر جسے مندروں کا شہر بھی کہا جاتا ہے ، جہاں عقیدت مندوں اور دیوتاؤں کے تئیں الگ ہی عقیدت دیکھنے کو ملتی ہے۔

وارنسی میں سردی سے بچانے کے لیے عقیدت مندوں نے مرتیوں کو سویٹر پہنایا
اس سردی کے موسم میں جہاں لوگ سردی سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے بہت سے طریقے آزما رہے ہیں۔ اور بے شمار غریب افراد کو سویٹر بھی میسر نہیں ہے وہیں دوسری جانب عقیدت مندوں نے دیوتاؤں کو سویٹر پہناکر انہیں بھی سردی سے بچانے کے تمام انتظامات کئے ہیں۔

سردی سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے عقیدت مند اپنے دیوتاؤں کو لحاف اور سویٹر سے سجا رہے ہیں۔وارانسی کے لوہٹیا ، کے پاس بڑا گنیش مندر جہاں ویگنہارٹا کی سجاوٹ میں لحاف کا استعمال کیا گیا ہے۔ عقیدت مندوں نے گنیش جی کو سردی اور سرد لہر سے بچانے کے لئے لحاف اور کمبل اوڑھائے ہیں۔

وہیں ایک عقیدت مند کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سردی تو جنوری کے وسط میں پڑتی ہے، لیکن اس بار سردی بہت زیادہ پڑ رہی ہے۔ یہ ہمارا عقیدہ ہے کہ جب ہمیں گرمی محسوس ہوتی ہے تو ہمارے دیوتا کو بھی گرمی لگتی ہے۔ اسی لیے جب ہمیں سردی لگ رہی ہے تو دیوتا کو بھی ٹھنڈ لگ رہی ہے۔ ہم لوگوں نے انہیں لحاف اوڑھائی، سویٹر پہنایا اور وقتا فوقتا مندر کو گرم کرنے کے لیے ہیٹر اور الاؤ کا بھی استعمال کیا ہے۔
مندر کے مہنت ابھے دوبے کا کہنا ہے کہ جس طرح سے انسان کو ٹھنڈ لگتی ہے اسی طرح بابا بڑا گنیش کو بھی ٹھنڈ لگتی ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے عقدیت مندوں کا احساس ہے۔ اس مندر میں گرمیوں میں دیوتاوں کے لیے پنکھا، کولر اور ایئر کنڈیشن کا استعمال کیا جاتاہے، اسی طرح سردی میں لحاف کا استعمال ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر زیادہ برف باری کے سبب میدانی علاقوں میں سردی زیادہ پڑ رہی ہے۔

اس بار بے وقت بڑھی سردی نے لوگوں کو کافی حیران اور پریشان کیا ہے۔ لوگ اس سردی کی وجہ کچھ دنوں پہلے ہوئی بارش کو بتارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details