چین میں قہر برپا کر رہے كووڈ کے نئے ویرینٹ بی ایف 7 کا خوف اب ہندوستان میں بھی بڑھ رہا ہے۔ کورونا کا خوف کانپور میں بھی دکھائی دے رہا ہے، ضلع انتظامیہ نے کانپور میں بھی الرٹ جاری کیا ہے، اور تمام ہسپتالوں کو اس سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کا حکم جاری کیا ہے ، ضلع انتظامیہ کا تمام عملہ اس وباء سے نپٹنے کی تیاریوں میں جٹ گیا ہے۔Health department alert for Corona in Kanpur
ملک کے متعدد ریاستوں کے شہروں میں بھی اب عالمی وبا کورونا وائرس کے خوف کا اثر دیکھنے کو مِل رہا ہے،چین سمیت متعدد ممالک میں کورنا کا قہر جاری ہے،ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے عوام میں عالمی وبا کو لے کر تشویش دیکھی جارہی ہے،حالات کے مذ نظر مرکزی وزیر صحت اور انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے جو رہنمایا نہ خطوط جاری کی گئی ہے۔اس ایڈوائزری کے جاری ہونے کے بعد اتر پردیش حکومت نے اس وبا سے بچنے کے لیے اترپردیس کے تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ، چیف میڈیکل آفیسر اور میڈیکل ٹیم کو حکم جاری کیا ہے کہ اس وبا سے عوام کو بچانے کے لئے احتیاطاً پیشگی تمام تیاریاں مکمل کر لی جائیں۔جس کے بعد کانپور انتظامیہ نے عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ سال کوڈ وبا کانپور میں بڑی تعداد میں پھیلی تھی جس کی وجہ سے کانپور میں بڑی تعداد میں ہاسپٹلس میں عوام کو بچانے کے لیے انتظامات کیے گئے تھے اس بار بھی تمام سرکاری ہسپتال اس وباء سے عوام کو بچانے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔