کرکٹ ٹورنامنٹ کے کنوینر یوپی سیول سرویسیز کے صدر آر پی سنگھ بسین نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد ملازمین میں یکجہتی اور توازن بنانا ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین کو چست درست رکھنا بھی ٹورنامنٹ کا اہم مقصد ہے۔ اس کے علاوہ اس قسم کے ٹورنامنٹ سے افسران اور ملازمین کے درمیان بہتر تسلسل بنائے رکھنا ہے۔
بارہ بنکی: ملازمین ہم آہنگی کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام - سیول سرویسیز
ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جمعہ کو یو پی سیول سرویسیز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملازمین ہم آہنگی کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا محکمہ جنگلات اور این آر ایچ ایم کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کو لیکر ملازمین میں خاصہ جوش نظر آیا۔
جس سے تمام لوگوں کو کام کرنے میں آسانی ہو سکے۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تئیں میچ کھیلنے والے ملازمین میں بھی خاصہ جوش نظر آیا. ان کا ماننا ہے کہ اس قسم کی کھیل سرگرمیوں سے انہیں ایک بہتر ماحول حاصل ہوگا۔ جس سے وہ چست درست ہوں گے اور بہتر طریقے سے کام کر سکیں گے.
دوسری جانب حکومتی ملازمین سے منسلک تنظیموں نے بھی اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہتمام کے لئے کنوینرس کی ستائیش کی۔
ان کا ماننا ہے کہ کام کو لیکر ملازمین ہمیشہ دباؤ میں رہتے ہیں اس قسم کے ٹورنامنٹ ان کے اندر سے دباؤ کو ختم کریں گے اور ساتھ ہی افسران کے ساتھ بھی بہتر توازن بھی قائم ہوگا.