اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gyanvapi Case گیان واپی معاملے سے متعلق آج بڑے فیصلے کا امکان - گیان واپی کیس سے متعلق آج بڑے فیصلے کا امکان

گیان واپی کیس کو لے کر آج بڑا فیصلہ آنے کا امکان ہے۔ آج ڈسٹرکٹ کورٹ سے سات کیس کی ایک ہی کورٹ میں سماعت کرنے کی درخواست پر آج فیصلہ آنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ چار مدعی خواتین نے سات کیسز کی سماعت ایک ہی کورٹ میں کرنے کی ایک عرضی داخل کی تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 11, 2023, 11:21 AM IST

وارانسی:گیان واپی کمپلیکس سے متعلق تمام مقدمات کی سماعت ایک ساتھ ہوگی یا نہیں، اس معاملے میں کورٹ کا فیصلہ آج (منگل) دوپہر 2 بجے کے بعد ضلع جج اجے کرشنا وشویش کی عدالت میں آنے کا امکان ہے۔ اس معاملے کی وشو ویدک سناتن سنگھ کے سربراہ جتیندر سنگھ بسن اور بہت سے دوسرے افراد بھی مخالفت کر رہے ہیں۔ حال ہی میں عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ اور کاغذات محفوظ کر لیے تھے۔ مانا جا رہا ہے کہ آج اس معاملے میں عدالت اپنا حکم جاری کر سکتی ہے۔ دراصل، عدالت نے مدعی سیتا ساہو، ریکھا پاٹھک، لکشمی دیوی اور منجو ویاس کی جانب سے سات الگ الگ مقدموں کو ایک ہی عدالت میں سماعت کے لیے چار خواتین کی درخواست نوٹس میں لیتے ہوئے کورٹ نے سماعت شروع کی ہے۔ اس معاملےمیں دائر درخواست کی سوامی اویموکتیشورنند سرسوتی، ویشو ویدک سناتن سنگھ سمیت کئی افراد مخالفت کررہے ہیں اور یہ لوگ مختلف شنوائی کی ہی حمایت کررہے ہیں جسے لے کر مسلسل کورٹ میں ان کی جانب سے دلیلیں بھی پیش کی گئیں۔

کیس نمبر: 839/2021،کورٹ سول جج (سی ڈی) وارانسی، واڑی لارڈ شری آدی ویششور، شیتلا مندر مہنت شیو پرساد پانڈے ۔ کیس نمبر: 840/2021، کورٹ سول جج (سی ڈی) وارانسی، مدعی نندی مہاراج اور سیتیند چودھری ۔ مقدمہ نمبر: 350/2021، کورٹ سول جج (سی ڈی) وارانسی، مدعی ما شرینگر گوری، رنجنا اگنی ہوتری۔ مقدمہ نمبر: 245/2021، معزز عدالت سول جج (سی ڈی)، وارانسی، مدعی ستیم ترپاٹھی وغیرہ۔ کیس نمبر: 358/2021، کورٹ سول جج (سی ڈی) وارانسی، مدعی ماں گنگا اور سریش چوہان وغیرہ۔ کیس نمبر: 761/2021، کورٹ سول جج (سی ڈی)، وارانسی وادینی سادھوی پورنبا اور دیوی شرامبا۔ سوامی اویمکتیشورانند کا معاملہ 2022 میں سول جج سینئر ڈویژن وارانسی کی عدالت میں ہے، جس میں مبینہ گیان واپی مسجد میں کمیشن کے سروے کے دوران شیولنگ نظر آیا تھا، جس کی پوجا کرنے کی اجازت مانگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :Shringar Gauri Darshan مدعی خواتین شرینگر گوری کے درشن کرنے پہنچے

ABOUT THE AUTHOR

...view details