اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائیرس کے مدنظر محکمہ صحت الرٹ

محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے میٹنگ کے بعد ملی ہدایات پر ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے محکمہ صحت نے عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

health department alert due to coronavirus in barabanki uttar pradesh
کورونا وائیرس کے مدنظر محکمہ صحت الرٹ

By

Published : Feb 1, 2020, 10:27 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:12 PM IST


کورونا وائیرس کے مدنظر ضلع کا محکمہ صحت متحرک ہو گیا ہے۔

کورونا وائیرس کے مدنظر محکمہ صحت الرٹ

ہدایات کے مطابق چین سے آنے جانے والے افراد پر نظر رکھنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک وارڈ اور کچھ دوائیں تیار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

چیف میڈکل افسر رمیش چندراکے مطابق کورونا وائیرس کا خطرہ ابھی صرف چین سے آنے جانے والے لوگوں کو ہے. مقامی افراد کو گھبرانے یہ پریشان ہونے کی وجہ نہیں ہے. انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ افسران کی ہدایت پر وہ ایک خصوصی وارڈ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ دوا، ماسک اور کٹ بھی وہ تیار رکھیں گے.کورونا وائرس کے جراثیم کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ تاہم یہ ابھی چین میں ہی ہے، لیکن اسے عام فلو سے الگ نہیں کیا جا سکتا. اس میں بھی زکام، بخار اور کھانسی ہوتی ہے.

انہوں نے واضح کیا کہ یہ صرف چین سے رابطہ رکھنے والوں کے لئے ہے.

پرہیز کی بات پر انہوں نے پھر واضح کیا کہ یہ صرف چین سے رابطہ رکھنے کے لئے ہے. لیکن جس طرح عام فلو کے مریضوں سے پرہیز کیا جاتا ہے. ویسے ہی اس میں بھی پرہیز کرنا ہے. مثلاً فلو مریض سے ہاتھ نہ ملائیں اور اس سے مناسب دوری رکھیں.

سی ایم او رمیش چندرا نے ان آفیشیلی یہ بھی بتایا کہ کرونا وائیرس زیادہ خترناک نہیں. ہے کیوں کہ اس موت شرہ بہت کم ہے.

انہوں نے بتایا کہ اسکی موت شرہ صرف 3 فیصد ہے جبکہ سوائین فلو کی موت شرہ 10 فیصد ہے.

Last Updated : Feb 28, 2020, 6:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details