پیلی بھیت: ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں تبادلہ نہ ہونے سے پریشان ہیڈ کانسٹیبل نے زہریلی اشیاء کھا کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدایوں کے تھانہ فیض گنج بیٹا باشندہ رجنیش یادو(48) 112 میں تعینات تھے ۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ رجنیش اپنا تبادلہ کرانا چاہتے تھے۔ وہ اس کو لے کر کچھ دن قبل بریلی میں اعلی افسران سے بھی ملے تھے۔ اتوار رات متوفی کی بہن نے ان سے فون پر بات کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا فون رسیو نہیں ہوا۔ جس کے بعد شہر کے ایک انسٹی ٹیوٹ میں پرنسپل کے عہدے پر تعینات متوفی کے بہنوئی یگیہ پرکاش آریہ رات تقریبا 12:30بجے ان کے نکٹادان چوراہے کے نزدیک کمرے میں پہنچے تو وہ کمرے میں بیہوشی کی حالت میں پڑے ہوئے تھے۔ متوفی کے بہنوئی انہیں ضلع اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
ڈاکٹروں نے موت کی وجہ زہر سے ہونا بتایا ہے ڈائل 112 کے انسپکٹر سریندر پال نے بتایا کہ مشتبہ حالات میں ایک ہیڈ کانسٹیبل کی موت ہوئی ہے۔ موت کی وجہ جاننے کے لئے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے۔ شہر کوتوالی پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ پی ایم رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بہار کے سیتامڑھی پولیس لائن میں ایک کانسٹیبل نے اپنے ہی سروس ریوالور سے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ پولیس لائن کی بیرک میں پیش آیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ گولی کیوں اور کن حالات میں چلائی گئی۔ بیرک کا وہ کمرہ سیل کر دیا گیا ہے۔