نوئیڈا میں تین مختلف مقامات پر مکل تیاگی کی سربراہی میں سٹی مجسٹریٹ کے دفتر میں، تحصیل دادری میں دادری انچارج ہردیپ بھاٹی اور جیور تحصیلوں میں جیور کی صدر انیتا چودھری کی سربراہی میں پر امن طور پر دھرنا دیا اور اپنا احتجاج درج کرایا۔
نوئیڈا پروگرام میں ضلعی صدر بھوپندر جدون نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کی۔
بھوپندر جدون صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، 'یہ یوگی حکومت بہنوں اور بیٹیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ یوگی حکومت کے بس کی بات نہیں، ایسے میں یوگی کو مٹھ میں چلے جانا چاہئے۔'
مزید پڑھیں:
ضلعی جنرل سکریٹری اور پارٹی کے ترجمان سنجیو نگم، نوئیڈا مہا نگر صدر پرشانت راوت، اقلیتی سیل کے ضلعی صدر دلدار انصاری، نوئیڈا کے نائب صدر گوراو مہرا، پردیپ سنیا، رامجی پانڈے، سومت بھاٹی، مبین انصاری، جاوید شیخ، نواب سیفی، سریندر کمار بھورندے، عمر خان، یامین انصاری، سرتاج انصاری، معروف علی، منن چودھری، ڈاکٹر رضوان رانا، ایوش شرما اور رچا سنگھ وغیرہ موجود تھے۔