ریاست اتر پردیش کے مرادآباد امبیڈکر پارک میں دلت معاشرے کے لوگ تقریبا چار دنوں سے اپنی مانگوں کو لے کر غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے ایس ڈی ایم نے آج ان کی مانگوں کا میمورنڈم لے کر بھوک ہڑتال کو ختم کرایا۔
ہاتھرس کیس: مظاہرین کی بھوک ہڑتال ختم - دلت معاشرے کے لوگ
ہاتھرس اجتماعی عصمت دری معاملے میں متاثرہ اور اس کے خانوادہ کے ساتھ انصاف اور ظالموں کو سخت سے سخت کاروائی کرنے کی مانگ ملک بھر سے اٹھ رہی ہے۔
ہاتھرس کیس: مظاہرین کی بھوک ہڑتال ختم
بھوک ہڑتال پر بیٹھے لوگوں کی مانگ تھی کہ ہاتھرس کے ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی کو معطل نہیں بلکہ برخاست کیا جانا چاہیے اس معاملے کو سپریم کورٹ نے اپنے ذمہ میں لے کر بہت اچھا کیا ہے۔
مزید مطالبہ کرتے ہوئے کماری ناگ بھارتی نے کہا کہ متاثرہ کے اہل خانہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ اگر ڈی ایم اور ایس ایس پی کو برخاست نہیں کیا جاتا ہے تو ہم ایک بار پھر بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گے۔