اردو

urdu

ETV Bharat / state

جج نے لگائی طلبا کی قانونی کلاس - اترپردیش

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ضلع لیگل اتھارٹی کی جانب سے طلبا کو ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں خاتون جج صبیحہ نے شرکت کی۔

جج نے لگائی طلباء کی قانونی کلاس

By

Published : Sep 14, 2019, 12:09 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 1:11 PM IST

ضلع ہردوئی کے جے پوری اسکول میں ضلع لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کو قانون کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔

جج نے لگائی طلباء کی قانونی کلاس، ویڈیو

اس پروگرام میں خاتون جج نے تمام طلباء کو ان کے بنیادی حقوق و ملک کے مختلف قوانین کے بارے میں معلومات فراہم کی۔

قانونی باتوں کو سننے کے لیے طلباء میں کافی جوش دیکھا گیا، جبکہ اس پرگرام میں جنرل نالج کوئز کمپٹیشن بھی منعقد کیا گیا جس کے ذریعے پروگرام انتظامیہ کو اس بات کی جانکاری ہوئی کہ طلباء بنیادی حقوق کے بارے میں کتنی معلومات رکھتے ہیں۔

دوران پروگرام طلباء کو مختلف حکومتی اسکیمز کے بارے میں بھی بتایا گیا جبکہ ایمرجنسی فون نمبرز کے بارے میں بھی انہیں معلومات فراہم کی گئی۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 1:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details