دیر رات وزیراعلی کے ساتھ ہوئی ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد ہردوئی ضلع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پلکیت کھرے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دیں ۔
ہردوئی: ڈی ایم کی امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل - اترپردیش خبر
ریاست اترپردیش میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہروں سے ماحول کشیدہ ہو گیا ہے، ان حالات کے مدنظر آج دیر رات وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے صوبے کے افسروں کے ساتھ میٹنگ کی اور صوبے میں امن امان برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا ۔
ڈی ایم کی امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کی شہریت ترمیمی قانون سے کسی بھی طرح سے مسلمانوں کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ صوبے میں دفعہ 144 نافذ ہے، لہذا اس موقع پر احتجاج کرناغیر قانونی ہے۔ لہذا بنا کسی بہکاوے میں آئے سکون کے ساتھ اپنی زندگی بسر کریں اور اگر کسی طرح کی کوئی وائرل خبر یا فرضی نیوز ان کے سامنے سے گزرتی ہے تو فوراً ہی انتظامیہ کو اطلاع کریں۔