ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں ایک مسلم خاتون کو اسمبلی انتخابات 2022 میں بی جے پی کو ووٹ دینا مہنگا پڑ گیا۔ Woman beaten up for voting for BJP in Bareilly
بی جے پی کو ووٹ دینے کے خلاف خاتون کے سسرال والوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور گھر سے باہر نکال دیا۔ ساتھ ہی اسے طلاق دینے کی دھمکی بھی دی گئی۔ Wife Threatened With Divorce For Voted To BJP
بی جے پی کو ووٹ دینے پر خاتون کے ساتھ مار پیٹ اس معاملے میں خاتون نے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی بہن فرحت نقوی سے ملاقات کی ہے اور مدد کی درخواست کی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ یہ معاملہ ضلع بریلی کے بارہ دری تھانہ علاقہ کے اعجاز نگر گوٹیا محلہ کا ہے۔ یہاں کے رہائشی طاہر انصاری کی بیٹی عظمیٰ کی شادی گزشتہ سال جنوری 2021 میں اسی علاقے کے تسلیم انصاری سے ہوئی تھی۔
متاثرہ خاتون کے مطابق دونوں نے محبت کی شادی کی تھی۔ متاثرہ نے بتایا کہ اس نے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دیا تھا۔
جب اس بات کا علم سسرال والوں کو ہوا تو وہ ناراض ہو گئے۔ ماما اور دیور نے مل کر عظمیٰ کو مارا پیٹا اور اس کے بعد خاتون کو گھر سے نکال دیا۔
وہیں اسی معاملے میں سماجی کارکن فرحت نقوی کا کہنا ہے کہ 'عظمیٰ نے واقعہ کی معلومات دی ہیں۔ اس معاملے میں وہ عظمیٰ کو انصاف دلانے کے لیے پولیس کو تحریری شکایت دے کر قانونی کارروائی کا مطالبہ کریں گی۔'