اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی میں 'حق کی بات ڈی ایم کے ساتھ' مہم شروع - مشن شکتی

عام طو رپر دیکھا جاتا ہے کہ ضلعی سطح پر فریادیوں کی فریاد پر اعلیٰ افسران سماعت کرکے تحقیقات کے لیے اپنے ماتحت افسر کے سپرد کر دیتے ہیں۔ یہیں سے انصاف کا تقاضہ متاثر ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ اس کے پیشِ نظر بریلی میں ضلع مجسٹریٹ نے 'حق کی بات ڈی ایم کے ساتھ' نامی ایک مہم شروع کی ہے ۔

haq ki baat dm ke sath campaign in bareilly
بریلی میں 'حق کی بات ڈی ایم کے ساتھ' مہم شروع

By

Published : Feb 25, 2021, 7:03 AM IST

ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے کہا کہ 'حق کی بات ڈی ایم کے ساتھ' مہم کے تحت خواتین کے حفاظتی نظام کی مضبوطی پر زور دیا جائےگا۔ خاص طور پر ایسی خواتین، جو گھریلو استحصال کی شکار ہوتی ہیں۔ شوہر کے معزور ہونے یا انتقال ہونے کے سبب وہ اپنے رشتہ دار بھائی، بہن اور والدین پر منحصر ہیں۔ یا شوہر کی طرفداری کرنے والے لوگوں کے سامنے خاتون کے پیروی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ ایسے تمام معاملوں سے نمٹنے کے لیے اس مہم کا آغاز کیا ہے۔

گزشتہ روز تقریباً دو درجن سے زائد خواتین نے شرکت کی اور اپنی پریشانی بیان کی۔ کل 19 خواتین نے اپنے مسائل بیان کیے، جس کی سماعت کرنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے انصاف کیے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اتر پردیش حکومت کی ہدایت پر خواتین کو ضلع بریلی کے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں 'مشن شکتی' کے تحت 'حق کی بات ڈی ایم کے ساتھ' پروگرام کے انعقاد میں انصاف کیے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بریلی میں 'حق کی بات ڈی ایم کے ساتھ' مہم شروع

ڈی ایم نتیش کمار نے خواتین کو 'بااختیار' بنانے کے لیے آگاہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، خواتین کو مختلف اسکیموں کے ذریعے مستفید کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی انہیں انحصار کرنے کی ترغیب بھی دی جا رہی ہے۔ خواتین کو مشن شکتی کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئیں۔ خواتین اور لڑکیوں کو حفاظت دینے، سرپرست ہونے اور خود انحصار بنانے کے لیے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جنسی تحفظ، صنفی عدم مساوات، گھریلو تشدد، خواتین جنین قتل، کام کی جگہ پر جنسی استحصال اور جہیز کے لیے تشدد وغیرہ کے متعلق خود کو محفوظ رکھنے کے طریقہ کار کی تجاویز، مدد وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی پی او نیتا اہیروار نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو خود کو تنہا نہیں سمجھنا چاہیے۔ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے خواتین کی ترقی کے لیے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ خواتین کی حفاظت کو صد فیصد اہمیت دی جارہی ہے۔ اس موقع پر ڈی ایم نتیش کمار، ڈی پی او نیتا اہیروار سمیت تمام خواتین تنظیموں کے عہدے داران اور کارکنان موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details