ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منعقدہ پروگرام میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کریں اور ایک محدود کنبے کے ساتھ خوش حال زندگی گزاریں۔
انہوں نے دو بچوں کے مابین تین سال کا فاصلہ برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔ نومولود کیئر ویک کے ایک حصے کے طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں صحت مند بیبی شو کا انعقاد کیا گیا ، جس میں بچوں کی صحت کے مطابق انہیں انعام دیا گیا۔