اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ضلع مجسٹریٹ پلکت کھرے نے شہر کی تمام سڑکوں کا معائنہ کیا اور اس درمیان وہ شہر کی تنگ گلیوں اور علاقوں کا بھی وہ جائزہ لیتے نظر آئے جہاں لوگ تفریح کرتے پائے گئے۔
بلا وجہ گھر سے باہر نکلنے والے لوگوں کے خلاف پولیس کارروائی ان لوگوں سے جب پوچھا گیا کہ وہ کیوں باہر نکلے ہوئے ہیں اس کے جواب میں ان لوگوں نے کہا کہ وہ محض لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے کے لیے باہر نکلے ہیں جس کے بعد پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے پولیس انتظامیہ کو سخت ہدایت دی ہیں کہ اگر کوئی شخص واقعی میں کسی ضرورت کے سبب باہر نکلتا ہے تو اسے پریشان نہ کیا جائے لیکن جو افراد محض تفریح اور وقت گزاری کے لیے باہر نکل رہے ہیں انھیں ضرور جیل میں ڈالا جائے۔
مزید یہ کہ شہر میں بائک کے ذریعے آوارہ گردی کرنے والے کئی لوگوں کی گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں اور متعدد گاڑیوں پر جارمانہ عائد کیا گیا ہے۔