لکھنؤ کی عیش باغ عید گاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے سبھی عازمینِ حج کو کورونا ٹیکہ لگوانا لازمی قرار دیا ہے۔ لہٰذا سبھی لوگ وقت رہتے ٹیکہ لگوا لیں۔
عازمینِ حج کورونا کا ٹیکہ ضرور لگوائیں: مولانا خالد رشید فرنگی محلی مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ سعودی حکومت کے اس قدم سے ہمیں خوشی ہوئی کہ ٹیکہ لگوانے کے بعد سبھی کو مقدس سفر پر جانے کی اجازت مل جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ جن لوگوں نے حج کے لیے فارم بھرا ہوا ہے، وہ سبھی لوگ وقت رہتے کورونا کا ٹیکہ لگوا لیں۔ حج 2021 کے لئے عازمین کو کورونا ٹیکہ لگوانا لازمی قرار د دیا گیا ہے۔
گذشتہ سال یعنی 2020 میں کورونا کے ضابطے کے مطابق محدود پیمانے پر حج کیا گیا تھا۔ اس دوران کسی بھی ملک سے سعودی عرب جا کر حج کی اجازت نہیں دی گئی تھی بلکہ وہاں مقیم لوگوں نے ہی مناسک حج ادا کیا۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ اتر پردیش میں تیزی سے کورونا کی ٹیکہ کاری مہم چل رہی ہے۔ ایسے میں عازمین حج کے لیے ٹیکہ لگوانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
بھارت میں حج کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ دوسری جانب کورونا ویکسینیشن مہم کے دوسرے دور کے تحت اب 60 برس سے زائد اور 40 سے 59 برس کے امراض سے متاثر افراد کو کورونا ویکسین دی جا رہی ہے۔