اردو

urdu

ETV Bharat / state

حج 2021 کے لیے درخواست دینے کا سلسلہ جاری

18 سے 65 برس کے درمیان کے عازمین حج پر جا سکتے ہیں۔ اس میں شرط یہ ہے کہ جو لوگ 7 نومبر 2020 تک 18 برس کی عمر مکمل کر چکے ہوں یا بزرگوں میں اس دن تک اُن کی عمر 65 برس سے زیادہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ عمر کے مسئلہ پر سعودی عرب حکومت سے جاری ہونے والی گائڈلائن کے مطابق بھارتی گائڈلائن میں ترمیم ہوسکتی ہے۔

حج 2021کے لیے درخواست دینے کا سلسلہ جاری
حج 2021کے لیے درخواست دینے کا سلسلہ جاری

By

Published : Nov 8, 2020, 12:43 PM IST

سفر حج پر جانے والے خواہشمند عازمین حج کے لیے مسرت اور شادمانی کا موقع ہے کہ سنہ 2021 میں انھیں حج پر جانے کا موقع ملےگا۔

حج 2021کے لیے درخواست دینے کا سلسلہ جاری

رواں برس کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے عوام کو حج پر جانے کا موقع نہیں ملا تھا۔ اس برس مرکزی حکومت نے حج پر جانے والے عازمین کے لیے آج سے ویب سائٹ پر درخواست فارم بھرنے کی شروعات کی ہے۔

سفر حج پر جانے والے عازمین کے لئے 7 نومبر سے آن لائن درخواست فارم پر کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔جو آئندہ 10 دسمبر تک جاری رہےگا۔

کوویڈ ۔19 کی وجہ سے اس برس عازمین حج کی قواعد میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس برس صرف 18 سے 65 برس کے درمیان کے عازمین ہی حج پر جا سکتے ہیں۔ اس میں شرط یہ ہے کہ جو لوگ 7 نومبر 2020 تک 18 برس کی عمر مکمل کر چکے ہوں یا بزرگوں میں اس دن تک اُن کی عمر 65 برس سے زیادہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ عمر کے مسئلہ پر سعودی عرب حکومت سے جاری ہونے والی گائڈلائن کے مطابق بھارتی گائڈلائن میں ترمیم ہوسکتی ہے۔

بریلی حج سیوا سوسائٹی کے صدر عطا الرحمٰن نے کہا ہے کہ تمام عازمین کو اس موقع پر کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جن عازمین کو رواں برس حج پرجانے کا موقع نہیں ملا تھا، وہ اس برس درخواست فارم پر کر سکتے ہیں۔

کورونا وائرس کے انفیکشن کے سبب رواں برس عالمِ اسلام کے تمام عازمین سفر حج سے محروم رہ گئے تھے، لیکن اگلے برس انشاء اللہ اُنہیں حج پر جانے کا موقع ملےگا۔

اُنہوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عازمین سے اس بات کا حساب نہیں لینا چاہیئے کہ وہ حج پر جانے کے لیے جمع رقم کہاں سے لائے ہیں۔ کئی لوگ اپنی زندگی بھر حج پر جانے کے لیے ایک ایک روپیہ جمع کرتے ہیں اور پھر جب رقم پوری ہوجاتی ہے تو سفر حج پر جانے کے لیے درخواست دیتے ہیں۔ ایسے میں وہ پوری زندگی جمع کی گئی رقم کا حساب کیسے دے سکتے ہیں۔

بریلی حج سیوا سوسائٹی ہر برس عازمین حج کے لیے میڈیکل مفت چیک اپ اور ارکان حج ادا کرنے کے لیے ٹریننگ کیمپ منعقد کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنارسی زبان میں لڑکیوں نے خوبصورت انداز میں ہدیہ نعت پیش کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details