پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ 10 نومبر 2018 کو برجیش کمار مشرا کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
پولیس نے ہلاک شدہ کے بھائی کی شکایت پر قتل کا کیس درج کیا تھا۔ مذکورہ قتل کے دو ملزمان کو جیل بھیجا جا چکا ہے۔

مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او راکیش سنگھ مع سرویلنس ٹیم کشن گنج چوراہے سے گزشتہ شب ہبّو سروج گروہ کے قتل کے مطلوبہ پچیس ہزار کے انعامی ملزم سندیپ سروج ساکن گونڑے تھانہ سٹی کوتوالی کو گرفتار کیا۔
ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ مہلوک برجیش اس کا دوست و اس کے جرائم کے کاموں کی مزاحمت کرتا تھا۔اس نے متعدد بار پولیس سے گرفتار کرانے کی دھمکی دی تھی۔اسی بات کو لے کر ہبّو سروج و صدام نے قتل کا منصوبہ بنایا۔
منصوبہ کے بموجب 10/نومبر 2018 کو گھر سے باہر بلا گولی مار کر برجیش کا قتل کر دیا گیا ۔ملزم سندیپ کو جمعرات کو عدالت میں پیش کر جیل بھیجا گیا۔