اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gyanvapi Mosque Case: گیان واپی مسجد معاملے کی سماعت ملتوی

وارانسی کی ضلع کورٹ میں گیان واپی معاملے کی سماعت ملتوی ہوگئی ہے۔ آئندہ سماعت 4 جولائی کو ہوگی۔ Gyanvapi Mosque Case

گیان واپی مسجد معاملے کی سماعت
گیان واپی مسجد معاملے کی سماعت

By

Published : May 30, 2022, 4:19 PM IST

گیان واپی مسجد معاملے میں آج سماعت کے دوران مسلم فریق نے اپنے دلیل پیش کی۔ وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت کے دوران مسجد کمیٹی کی جانب سے ایڈوکیٹ ابھے ناتھ یادو نے دعویٰ کیا کہ گیان واپی مسجد وقف جائیداد ہے۔گیان واپی مسجد کا پورا کمپاؤنڈ مسلم وقف کا ہے اور مسلمانوں کو اس میں نماز پڑھنے کا حق ہے۔ Gyanvapi Mosque Case

سینئر جج سول ڈویژن نے فاسٹ ٹریک کورٹ میں وشو ہندو ویدک مہاسنگھ کے جنرل سکریٹری کرن سنگھ کی طرف سے مسلم فریق کے داخلے کو روکنے، وضوخانہ میں پائے جانے والے مبینہ شیو لنگ کی باقاعدہ پوجا کے حق اور گیان واپی کے احاطے کو ہندو فریق کے حوالے کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے کہا کہ وشو ویدک سناتن سنگھ کی جانب سے دائر عرضی کی کاپی مدعا علیہ یعنی انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کو بھی دستیاب کرائی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details