اے ایم یو لینڈ اینڈ گارڈن محکمے کے ممبر انچارج پروفیسر ذکی انور صدیقی نے بتایا کہ چھ مارچ کو مقابلے کے شرکاء اپنے۔ اپنے گملے گلستان سید میں لائیں گے۔
اے ایم یو: گلستان سید پھولوں کی نمائش کے لیے تیار
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اےایم یو) کے لینڈ اینڈ گارڈن محکمے کی جانب سے سات اور آٹھ مارچ 2020 کو سالانہ پھولوں کی نمائش و مقابلے کا انعقاد گلستان سید میں کیا جائے گا۔
گلستان سید میں سالانہ پھولوں کی نمائش
سات مارچ کو صبح آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک گملوں کو جج کیا جائے گا۔ صبح دس بجے نمائش گل کا ابتداء یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر تاریخ منصور کے بدست ہوگا، جبکہ آٹھ مارچ کو 3:30 بجے مقابلے کی فاتحین کو انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
نو مارچ کو دوپہر تین بجے گلستان سید میں پھولوں کے گملے فروخت کیے جائیں گے۔ خواہش مند افراد مختلف شعبوں کے تیار کردہ گملے گلستان سید پہنچ کر خرید سکتے ہیں۔