اردو

urdu

ETV Bharat / state

راحت اندوری کے انتقال پر میرٹھ کے اردو حلقے میں غمزدگی - اعجاز احمد عرف پاپولر میرٹھی

راحت اندوری کے انتقال سے اردو والوں کو خاصا دھچکا لگا ہے۔ ان کی رحلت پر دانشوران میرٹھ نے اظہار تعزیت پیش کیا ہے۔

Grief in the Urdu constituency of Meerut on the demise of Rahat Indori
راحت اندوری کے انتقال پر میرٹھ کے اردو حلقے میں غمزدگی

By

Published : Aug 12, 2020, 10:02 PM IST

بین الاقوامی سطح پر اپنی الگ شناخت بنانے والے شاعر راحت اندوری کے انتقال پر ملک بھر میں جہاں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے وہیں میرٹھ میں بھی ان كے انتقال پر مسلم دانشور اور ان کے ساتھی شاعر ان کی شاعرانہ خدمات كو یاد کر رہے ہیں۔

راحت اندوری کے انتقال پر میرٹھ کے اردو حلقے میں غمزدگی

میرٹھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر اسلم جمشید پوری راحت اندوری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کا انتقال اردو مشاعروں سے روح کے نکل جانے جیسا ہے، ان کی اردو کی خدمات آنے والی نسل کے لیے ایک درس کا کام کرےگی۔

وہیں ان کے ساتھی شاعر اعجاز احمد عرف پاپولر میرٹھی کہتے ہیں کہ راحت نے ہر عمر کے لوگوں کے لیے شاعری کی اور خاص کر نوجوانوں كو اپنی شاعری سے زندگی جینے کا انداز بتایا ان کے فلمی نغموں اور غزلوں کے ذریعے ان كو ہمیشہ یاد کیا جائیگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details