ریاست اترپردیش کا موسم خراب ہونے کی وجہ ہوا کا معیار انتہائی خراب حالت میں پہنچ گیا ہے۔ آلودگی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان دہلی این سی آر میں 15 اکتوبر کے بعد سے نافذ ہے لیکن ہوا کا معیار بہتر نہیں ہو رہا ہے۔
گریٹر نوئیڈا ملک کا سب سے آلودہ شہر - گریٹر نوئیڈا ملک کا سب سے آلودہ شہر
اترپردیش کا گریٹر نوئیڈا ملک کا سب سے آلودہ شہر بن گیا ہے۔ ہوا کے معیار کا انڈیکس یعنی ایئر کوالٹی انڈیکس 440 تک پہنچ گیا ہے، جبکہ نوئیڈا میں ایئر کوالٹی انڈیکس 436 تک پہنچ گیا۔
اترپردیش آلودگی کنٹرول بورڈ کے نوئیڈا آفیسر ڈاکٹر انیل کمار سنگھ نے کہا کہ میٹرولوجیکل حالات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہوا کے معیار کا انڈیکس بڑھ گیا ہے۔ وہیں سٹی مجسٹریٹ اور آر ٹی او ڈیپارٹمنٹ بھی آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں پر مستقل کاروائی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں بھی تعمیراتی سامان کھلے میں رکھا ہوا ہے، تیز ہوا کی وجہ سے پانی چھڑکنے یا دھول اڑانے کی کوئی شکایت نہیں ہے۔ مستقل کاروائی کی جا رہی ہے اور بھاری جرمانے بھی وہاں عائد کیے جا رہے ہیں۔
ایسا کہا جا رہا ہے کہ دہلی این سی آر کی آب و ہوا ابھی اور خراب ہوگی۔ دہلی این سی آر علاقوں میں درمیانی ہواؤں کا بہاؤ کم ہوا ہے، جس کی وجہ سے فضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔