اردو

urdu

دیوبند: دادیوں کا حکومت سے سی اے اے واپس لینے کا مطالبہ

By

Published : Jan 31, 2020, 9:58 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:16 PM IST

سہارنپور کے دیوبند علاقے میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ کے طرز پر گزشتہ پانچ روز سے مسلسل خواتین کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ جس میں معمر خواتین جنہیں ”دادیاں” کہا جا رہا ہے احتجاج میں پیش پیش ہیں۔

دادیوں کا حکومت سے سی  اے اے واپس لینے کا مطالبہ
دادیوں کا حکومت سے سی اے اے واپس لینے کا مطالبہ

ریاست اترپردیش میں دیوبند کے عیدگاہ میدان میں متحدہ خواتین کمیٹی کے زیر اہتمام گزشتہ پانچ روز سے خواتین اور دادیوں کا احتجاج مسلسل رات دن جاری ہے ۔

اس احتجاج کے پیش نظر ضلع پنچایت کے چیئرمین تسنیم بانو کے شوہر، بی ایس پی کے رہنما ماجد علی، بلاک پرمکھ فہیم احمد اور سرساوا بلاک کے پرمکھ احتشام احمد نے بھی خواتین کے اس احتجاج کو اپنی حمایت دی ہے ۔

دادیوں کا حکومت سے سی اے اے واپس لینے کا مطالبہ

وہیں گزشتہ روز جامعہ نگر میں پیش آئے گولی کانڈ کی بھی یہاں احتجاج کر رہے خواتین نے شدید الفاظ میں مذمت کی، جبکہ اس دوران دیوبند کی دادیاں انوری اور اکبری بیگم نے اپنے خطاب کے دوران حکومت وقت اور وزیر اعظم نریندر مودی سے سی اے اے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جب تک سی اے اے، این آرسی اور این پی آر جیسے فیصلے حکومت واپس نہیں لے گی، اس وقت تک خواتین کا احتجاج جاری ہے گا۔

قابل ذکر ہے کہ دیوبند کے اکثرو بیشتر گھروں سے باپردہ خواتین اپنے جھوٹے چھوٹے بچوں کو لے اس احتجاج میں شامل ہورہی ہیں۔ شدید سردی کے باوجود مظاہرہ گاہوں میں راتیں گزار رہیں ہیں۔

احتجاج میں شامل خواتین کی ہمتوں کو دیکھ کرلوگ ان پر رشک کررہے ہیں، اور ان کی اس تحریک میں تعاون کررہے ہیں۔ حالانکہ انتظامیہ مسلسل اس تحریک کو ختم کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے، لیکن باہمت خواتین اس تحریک کو طویل مدت تک چلانے کے لئے پر عزم ہیں۔

دادیوں کا حکومت سے سی اے اے واپس لینے کا مطالبہ

اس احتجاج گاہ کے دونوں جانب بابائے قوم مہاتماگاندھی اور آئین سا ز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی بڑی بڑی تصویریں لگیں ہیں۔ عیدگاہ میدان اور اس کے آس پاس کے علاقے ترنگے جھنڈوں سے سجے ہوے ہیں ۔جس کے بیچ خواتین کیمپ لگا کر احتجاج کر رہی ہیں
پروگرام منتظمین میں شامل ارم عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی اے اے آئین ہند کے خلاف ہے، جس کے لئے سیکولر بھارت میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ حکومت مسلم، دلت،پسماندہ اور دیگر دبے کچلے طبقات کی استحصال کر رہی ہے، لیکن اب ان کی یہ سازشیں کامیاب نہیں ہونگیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 5:16 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details