اردو

urdu

ETV Bharat / state

MGNREGA Scheme: مردہ افراد کے نام پر منریگا کا پیسہ نکالنے کے پاداش میں گرام وکاس سکریٹری معطل

مردہ افراد کے نام پر منریگا کا پیسہ نکال کر دھوکہ دینے کی وجہ سے گرام وکاس سکریٹری کو معطل کردیا گیا۔ گرام وکاس سکریٹری کی جانب سے منریگا کی مزدوری نکال کر لاکھوں روپیے ہڑپ لینے کا واقعہ روشنی میں آیا۔ Fraud in MGNREGA Scheme

مردہ افراد کے نام پر منریگا کا پیسہ نکالنے کے پاداش میں گرام وکاس سکریٹری معطل
مردہ افراد کے نام پر منریگا کا پیسہ نکالنے کے پاداش میں گرام وکاس سکریٹری معطل

By

Published : Aug 11, 2022, 12:42 PM IST

ہمیرپور: اترپردیش کے ضلع ہمیر پور کے مودہا علاقے کے کھنڈیہہ گاؤں میں مردوں کے نام سے منریگا کا پیسہ نکالنے والے گرام وکاس افسر کو آج معطل کردیا گیا۔ دو دن پہلے گرام پردھان و سکریٹری سمیت چار افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا۔ ضلع ترقیاتی افسر(ڈی ڈی او) وکاس مشرا نے بتایا کہ گاؤں میں خاتون گرام پردھان بسنتی دیوی، گرام وکاس سکریٹری آشیش کمار، کمپیوٹر آپریٹر لوکیندر سنگھ، تکنیکی معاون رام بابو نے مردہ افراد کے نام پر منریگا کی مزدوری نکال کر لاکھوں روپیے ہڑپ لیے تھے۔ Fraud in the name of dead persons

یہ بھی پڑھیں:

بی ڈی او مودہا بھیرو پرساد پرجاپتی کی جانچ میں معاملہ صحیح پایا گیا تھا انہوں نے دو دن پہلے ان چاروں کے خلاف مودہا کوتوالی میں غبن کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ آج گرام وکاس افسر آشیش کمار کو معطل کردیا گیا۔ اور جانچ کی ذمہ داری سریلا بلاک کے بی ڈی او کو سونپی گئی ہے۔ Gram Vikas Secretary suspended for withdrawing MGNREGA money in the name of dead people

مشرا نے بتایا کہ جانچ افسر پندرہ دن کے اندر ملزم کو چارج شیٹ دیں گے اور 45 دن کے اندر جانچ رپورٹ انتظامیہ کو دستیاب کرائے جائے گی۔ اس معاملے کی جانکاری ڈسٹرکٹ ترقیاتی افسر نے سی ڈی او اور ڈی ایم کو دے دی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details