اردو

urdu

ETV Bharat / state

موٹرسائیکل ریلی میں پاکستانی گانا، پردھان کے خلاف مقدمہ درج

بتایا جاتا ہے کہ جلوس کے دوران موٹرسائیکل ریلی میں گاؤں کے نو منتخب گرام پردھان نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا گانا 'نیا پاکستان آیا' بجا دیا تھا۔ مقامی پولیس نے اس وائرل ویڈیو کی تحقیقات کے بعد گاؤں کے پردھان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

موٹرسائیکل ریلی میں پاکیستانی گانا، پردھان کے خلاف مقدمہ درج
موٹرسائیکل ریلی میں پاکیستانی گانا، پردھان کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : May 7, 2021, 10:03 AM IST

اتر پردیش کے امیٹھی میں نو منتخب گرام پردھان عمران خان نے انتخاب جیتنے کے بعد موٹرسائیکل ریلی نکالی۔ بتایا جاتا ہے کہ جلوس کے دوران موٹرسائیکل ریلی میں گاؤں کے نو منتخب گرام پردھان نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا گانا 'نیا پاکستان آیا' بجا دیا تھا۔ وہیں، اس معاملے پر پولیس نے عمران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

موٹرسائیکل ریلی میں پاکیستانی گانا، پردھان کے خلاف مقدمہ درج

دراصل مرکزی وزیر اسمریتی ایرانی کے رام گنج تھانہ منگڑا گاؤں میں پنچایت انتخابات میں عمران نام کے شخص نے جیت کے بعد جلوس نکالا تھا۔

اس جلوس میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان پر بنایا گیا گانا بجا کر ویڈیو بنایا گیا۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس نے اس وائرل ویڈیو کی تحقیقات کے بعد گاؤں کے پردھان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

موٹرسائیکل ریلی میں پاکیستانی گانا، پردھان کے خلاف مقدمہ درج

وہیں، اس معاملے پر ایک پولیس اہلکار ارپت کپور نے بتایا کہ جلوس کے ساتھ قابل اعتراض گانوں کے ویڈیو معاملے کی تحقیقات کی گئی۔ اس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔

اس معاملے میں یہ واضح نہیں ہے کہ ویڈیو میں گانا بعد میں جوڑا گیا ہے یا ریلی میں ہی بجایا گیا تھا۔ ویڈیو سے کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ کے امکان کو خارج نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details