اردو

urdu

ETV Bharat / state

سدھارتھ نگر: گرام پنچایت سکریٹری معطل

مہاتما گاندھی روزگار گارنٹی ایکٹ کے تحت مزدوروں کو روزگار دینے میں گڑبڑی کرنے کے معاملے میں گرام پنچایت افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔

By

Published : May 30, 2020, 8:01 PM IST

گرام پنچایت سکریٹری معطل
گرام پنچایت سکریٹری معطل

سدھارتھ نگر: اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں مہاتما گاندھی روزگار گارنٹی ایکٹ کے تحت مالی خردبرد اور مزدوروں کو روزگار دینے میں گڑبڑی کرنے کے معاملے میں گرام پنچایت افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔

آفیشیل ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر مزدور روزگار سنجے شرما نے جمعہ کو بڑھنی بلاک کے پتھردیوا گرام پنچایت کا اچانک معائنہ کیا، اس کے دوران ماسٹر رول میں 632 مزدوروں کی جگہ موقع پر 326 مزدوروں کو ہی کام کرتے پایا۔اس کے علاوہ نو مویشی شلٹر ہوم کی رقم جاری ہونے کے باوجود موقع پر کام ادھورا پایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس گڑبڑی کے لئے روزگار سیوک رام سورت یادو کی خدمات ختم کر نے کے ساتھ گرام پنچایت افسر مہیشوری پرساد پانڈے کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

مہاتما گاندی روزگار گارنٹی ایکٹ کے تحت کنٹراکٹ پر کام کرنے والے تکنیکی معاون برہانند مشرا،اکاونٹ اسسٹنٹ دویندر کمار سریواستو، کمپیوٹر آپریٹر رام کمار وشوکرما اور اضافی پروگرام افسر پرمود کمار کے تنخوہ کو روک دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details