اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیت الخلاء کی تعمیر میں بدعنوانی کا الزام، گرام پنچایت افسر گرفتار

بستی میں بیت الخلاء کی تعمیر میں بدعنوانی کے الزام میں پولیس نے گرام پنچایت افسر کو گرفتار کیا ہے۔

Gram Panchayat officer arrested for corruption in toilet construction in basti up
بیت الخلاء کی تعمیر میں بدعنوانی کا الزام، گرام پنچایت افسر گرفتار

By

Published : Sep 7, 2020, 10:04 PM IST

اترپردیش کے ضلع بستی میں ہریا علاقے سے پولیس نے بیت الخلاء کی تعمیر میں 65 لاکھ 59 ہزار روپے کے غبن کے معاملے میں ملزم گرام پنچایت افسر کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہریا پولیس نے بیت الخلاء تعمیر میں 65 لاکھ 59 ہزار روپے دھوکہ دہی سے غبن کرنے کے الزام میں پنچایت افسر انل کمار باشندہ رام گڑھ خاص کو آج اس وقت گرفتار کیا جب وہ فرار ہونے کی کوشش میں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے خلاف ہریا تھانے میں دفعہ 419، 420406، 409 کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ گرفتار گرام پنچایت افسر انل کمار کیشوا پور، بانس گاؤں، بھان پور اور مجھگوا میں پنچایت افسر کے عہدے پر تعینات تھا۔ گرفتار ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details