اردو

urdu

ETV Bharat / state

چوری پر قابو پانے کے لیے راشن کی ڈور اسٹیپ ڈیلیوری

راشن کی چوری پر قابو پانے کے لیے نوئیڈا میں حکومت کی طرف سے راشن کی دکانوں تک براہ راست راشن پہنچایا جا رہا ہے۔

rashan shops in noida
rashan shops in noida

By

Published : Jan 23, 2020, 8:28 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 2:04 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا میں فوڈ سیکیورٹی ایکٹ کے شفاف اور عوامی فلاح و بہبود کے نفاذ میں حکومت کی ترجیحات کے مطابق علاقے میں کھانے کے گودام سےبراہ راست راشن کی دکانوں تک راشن پہنچایا جا رہا ہے۔

ضلع نوئیڈا کے ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ بی این سنگھ کے حکم کے بعد محکمہ فوڈ اینڈ سپلائی کے گودام دادری سے گریٹر نوئیڈا کے راشن ڈیلر شیودت شرما کو ڈور اسٹیپ ترسیل کے ذریعہ ان کے اسٹیبلشمنٹ میں اناج حاصل کرایا گیا۔

راشن کی چوری پر قابو پانے کے لیے نوئڈا میں حکومت کی طرف سے راشن کی دکانوں تک براہ راست راشن پہنچایا جا رہا ہے۔

اس موقع ڈسٹرکٹ سپلائی آفسر راج نارائن یادو نے بتایا 'ڈور اسٹیپ ڈلیوری کے ذریعے راشن تمام راشن فروخت کنندگان کو دستیاب کرایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے:-
' کانگریس کی حکومت والی ریاستوں میں سی اے اے کے خلاف قرارداد منظور کیا جائے گا'
بھیم آرمی چیف 'چندر شیکھر آزاد' شاہین باغ پہنچے
پٹاخے کے دھماکے میں رکن اسمبلی زخمی

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی ڈی ایم بی این سنگھ نے گرین سگنل دکھا کر ڈور اسٹیپ ڈیلیوری وین کو روانہ کیا تھا۔ جس کا کافی دنوں سے مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ حکام کا ماننا ہے کہ اب اس قدم سے کافی حد تک چوری پر قابو پایا جاسکتا ہے اور شفافیت بھی برقرار رہے گی۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 2:04 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details