اردو

urdu

By

Published : Mar 19, 2020, 4:28 PM IST

ETV Bharat / state

بارش سے ہوئے آم کے فصل کے نقصان کی بھرپائی کرے گی حکومت

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں یوگی حکومت کے وزیر دارہ سنگھ چوہان نے آم کاشتکاروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت بارش اور ژالہ باری سے ہوئی آم کے فصل کے ہوئے نقصان کی بھرپائی کرے گی۔

وزیر دارہ سنگھ چوہان
وزیر دارہ سنگھ چوہان

دارہ سنگھ چوہان جمعرات کو بارہ بنکی میں یوگی حکومت کے تین برس مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

پریس کانفرنس کے دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے وزیر دارہ سنگھ سے آم کاشتکاروں کو ہوئے نقصان پر سوال کیا تو انہوں نے تسلیم کیا کہ موسم کی وجہ سے آم کی فصل کو کافی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوپی سے بڑے پیمانے پر آم برآمد ہوتا رہا ہے۔ اس برس کسانوں کو خسارہ ضرور ہوگا۔

انہوں کہا کہ تاہم باغبانی کو ہونے والے نقصان کے لئے کوئی اسکیم نہیں ہے، لیکن یوگی حکومت ان کے لیے کچھ ضرور کرے گی۔

قابل غور ہو کہ بارش موسم سے ہونے والے نقصانات کے لئے کسانوں کو تو مدد کی اسکیمات ہیں، لیکن باغبانی کے لئے کوئی امدادی اسکیم نہیں ہے۔ اس برس بے موسم بارش اور ژالہ باری سے کسانوں کو مزید نقصان ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details