اردو

urdu

By

Published : Mar 15, 2021, 6:08 PM IST

ETV Bharat / state

بدایوں: تعلیمی بیداری پیدا کرنے کی ضرورت

بدایوں کے ایک سرکاری ٹیچر جابر حسین نے بتایا کہ ضلع کے دیہی علاقوں میں اقلیتی طبقوں کے درمیان تعلیمی بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

بدایوں: تعلیمی بیداری پیدا کرنے کی ضرورت
بدایوں: تعلیمی بیداری پیدا کرنے کی ضرورت

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں کے گاؤں میں مسلمانوں کی تعلیمی صورتحال کی بات کی جائے تو یہ حالات اتنے اطمینان بخش نہیں ہے، لیکن اگر کوشش کی جائے تو مسلم خاندانوں میں تعلیم کے تئیں بیداری پیدا کی جاسکتی ہے۔


بدایوں میں بطور سرکاری استاد کام کر رہے جابر حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ضلع کے مختلف گاؤں کا دورہ کیا ہے اور انہیں ہر جگہ یہی پایا کہ مسلم طبقہ کے افراد اور بچے تعلیم اور تربیت میں کافی پیچھے ہیں۔ ایسا ہونے کی وجہ ان لوگوں میں تعلیم کے تئیں بیداری نہیں ہے۔انہیں تعلیم سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔

بدایوں: تعلیمی بیداری پیدا کرنے کی ضرورت


ان کا مزید کہنا ہے کہ بدایوں کے تمام گاؤں کے اقلیتی طبقے کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ تعلیم کی کیا اہمیت ہے۔یہاں بیداری مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

جابر حسین نے مزید بتایا کہ پہلے کے مقابلے اس وقت اب لوگوں میں تعلیم سے متعلق رحجان پیدا ہورہا ہے، لیکن ہمیں انہیں اور زیادہ تعلیم کی طرف بلانے کی ضرورت ہے، تبھی ہم سب آگے بڑھ پائیں گے۔لیکن ان لوگوں کو ہمیشہ یہ خدشہ رہتا ہے کہ اگر یہ تعلیم حاصل کریں گے تو ان کے بچوں کو روزی روٹی کیسے مہیا کرپائیں گے اور گھر کا خرچہ کس طرح سے چلے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details