انہوں نے لوگوں سے اس خطرناک بیماری کی روک تھام کے لیے مرکزی حکومت اور صحت محکمے کے ذریعہ جاری کی گئی گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
حالیہ بیان میں مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے ملک کے الگ الگ حصوں میں مل رہی خبریں ڈرانے والی ہیں۔
مسلسل اس وبا سے متاثر ہونے والے لوگ اور اموات کی تعداد میں اضافہ تشویش ناک ہے۔ اس لئے بے حد ضروری ہے کہ اس کی روک تھام کے لیے جو بھی طریقہ ہے انہیں اختیار کیا جائے۔
مفتی نعمانی نے کہا کہ زندگی بے حد قیمتی ہے۔ اس بات کو سمجھنا ہوگا اور اسے بچانے کے لیے اپنے جذبات کی قربانی بھی دینی ہوگی۔